سواں گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی انتظامہ بجلی چور نکلی آئیسکو نے بجلی چوری کی ایف آئی آر کٹوا دی ۔سابق صدر سواں گارڈن سوسائٹی عنصر گوندل کے خلاف 62 کروڑ روپے غبن کی انکوائری جاری موجودہ صدر سواں گارڈن رضاگوندل بھائی کو بچانے کے لئے سرگرم ۔
سواں گارڈن کے رہائشی بھی سراپہ احتجاج ڈی سی سمیت اعلی حکام کو درخواستیں دیں لیکن سب بے سود ۔سواں گارڈن کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے سواں گارڈن انتظامیہ چائنہ کٹنگ میں مصروف
دستاویزات کے مطابق موجودہ صدر نے انکوائری آفیسر ایوب مینگریو کے خلاف بھی ہراساں کرنے کی درخواست دے دی چھوٹا بائی رضا گوندل پنے بڑے بھائی سابقہ صدر سواں گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی کو بچانے کے لئے اثرو رسوخ استعمال کر رہا ہے
سابقہ صدر نے فیس ٹو سواں گارڈن کے نام پر زمین موجود نہ ہونے کے باوجود سولہ سو پلاٹ الاٹ کر دیا
جس پر ہائی کورٹ کی ڈائریکشن پر ایف آئی اے نے ایف آئی آر 29/23 درج کر دی اس انکوائری میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے سابقہ صدر کا بھائی رضا گوندل ایف آئی اے کو ریکارڈ فراہم نہیں کر رہا اور نہ ہی ایف آئی اے کے کسی بھی سمن کا جواب دیتا ہے
ذرائع کے مطابق سرکل رجسٹرار سوسائٹی کو بھی بہ تو ریکارڈ فراہم کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کے کسی مراسلے کا جواب دیا جا تاہے
رضا سلیم گوندل کی جانب سے ایف آئ اے انکوائری افسران کے خلاف اعلی حکام کو ہراساں کرنے کی درخواستیں دے رہے ہیں
موجودہ صدر بھی اپبے بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک ہزار پلاٹ الاٹ کرچکے ہیں اور متعدد رہائشی پلاٹوں کو کمرشل پلاٹس میں تبدیل کرچکے ہیں اور چائنہ کٹنگ کی طرز پر پلاٹنگ بھی کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق بلاک اے میں موجود مسجد کے پلاٹ کو بھی فروخت کر دیا گیا ہے
سی ڈی اے میں ڈمی ماسٹر پلان جمع کروا کر اس کے نام پر لوگوں سے ایل او پی وائلیشن کمپلیشن سی ڈی اے کے نام پر کروڑوں روپےہڑپ کئے جا رہے ہیں اور سوسائٹی کے اکاونٹ سے روزانہ کی بنیاد پر کیش وصول کی جا رہی ہےسوسائٹی میں نہ پانی موجود اور ائیسکو کی جانب سے بجلی میٹر پرپابندی بھی عائد کر دی گئی آئیسکو ہی جانب سے سوسائٹی پر بجلی چوری کی ایف آئی ًر بھی درج کروا دی گئی