اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیر کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد حکومت اب تک نئے چیئرمین کے لیے کوئی نام فائنل نہ کرسکی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نئےچیئرمین کی تعیناتی کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کرپارہی، وزیراعظم نجی شعبے کے متعدد افراد سے ملاقات کرچکے ہیں اور نجی شعبے سے چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا معاملہ آگے نہیں بڑھ سکا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسرکو ایف بی آر چیئرمین تعینات کرناچاہتے ہیں مگر پی اے ایس افسر کو تعینات کرنے پر ایف بی آر افسران مزاحمت کررہے ہیں جب کہ وزیراعظم کو ایف بی آر سروس کے گریڈ 21 اور 22 کے افسران کی فہرست بھی فراہم کردی گئی ہے۔
حسینہ حکومت کا خاتمہ ڈاکٹر یونس نے بنگلادیش کو آزاد قرار دے دیا
دوسری جانب سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے امجد زبیر کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کا نوٹس لیا اور قائمہ کمیٹی کاکہنا ہے کہ وہ چیئرمین ایف بی آر کی ریٹائرمنٹ کے اصل حقائق جاننا چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔