
Arshad Nadeem, Pakistan's only hope for a medal at the Paris Olympics, will be in action on Tuesday
پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل کی پہلی اور آخری امید ارشد ندیم جیولین تھرو کے مقابلے میں منگل کو ایکشن میں ہوں گے۔
ورلڈ چیمپئن شپ کے سلور میڈلسٹ جیولین تھرور کی تیاریاں جاری ہیں اور قومی ایتھلیٹ اچھے نتائج کےلیے پر عزم ہیں۔
اس سے قبل پیرس اولمپکس میں شوٹنگ کے 25 میٹر ریپڈ پسٹل ایونٹ میں غلام مصطفیٰ بشیر بھی پہلے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھ سکے۔
بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ
علاوہ ازیں پاکستانی دستے میں شامل 7 میں سے 6 ایتھلیٹس کا سفر پہلے پہلے مرحلے ہی میں ختم ہوگیا۔
پیرس اولمپکس میں میڈلز مقابلوں کے 8 ویں روز چین کی بالادستی برقرار رہی اور چین 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔
گیمز کے 8 ویں روز امریکی ایتھلیٹس نے بھی عمدہ پرفارمنس کے ذریعے اپنے ملک کو 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچادیا۔