ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی۔
اسماعیل ہنیہ کی نمازہ جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
کراچی میں ہلکی تیز بارش جاری شہر میں پورا دن بارش جاری رہے گی محکمہ موسمیات
جنازے کے شرکا نے اسماعیل ہنیہ کی تصویر اور فلسطین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جب کہ اسماعیل ہنیہ کے جنازے کو ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی جیسا پروٹوکول دیا گیا۔
اسماعیل ہنیہ کو جمعہ کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپرد خاک کیا جائے گا جس کیلئے ان کی میت آج دوحہ منتقل کی جائے گی، ان کی نماز جنازہ جمعہ کے بعد امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی جائے گی اور پھر تدفین لوسیل کے قبرستان میں ہوگی۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت
واضح رہے کہ 31 جولائی کو ایران کے شہر تہران میں اسرائیلی حملے میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید ہوگئے۔
حماس نے تہران میں کیے جانے والے اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کی جب کہ حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔
ایرانی ٹی وی کا کہنا ہےکہ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے، ان کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا گیا۔
فلسطین کے سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ حماس کے سیاسی سربراہ اور حماس کے پولیٹیکل بیورو کے چیئرمین تھے، 2017 میں انہیں خالد مشعال کی جگہ حماس کا سیاسی سربراہ مقرر کیا گیا، وہ 2023 سے قطر میں قیام پذیر تھے۔