تحریک دفاع حرمین کے زیراہتمام حج سیمینار سے خطاب میں منفی پروپیگنڈا کو مسترد کرتے ہوئے کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھا کہ حج کے انتظامات کا موازنہ کسی اور مقام سے نہیں ہونا چاہیے۔
حج سیمینار 2024 سے خطاب میں جمعت علمائے اسلام (جے یو آئی ) ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ اس حوالے سے جان بوجھ کر منفی پروپیگنڈا کرتا ہے لیکن حج کے انتظامات کا موازنہ کسی اور مقام سے نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب عازمین حج کیلئے ہمیشہ اچھے انتظامات کرتا ہے مگر کچھ لوگ حج ویزا کے بغیر بھی پہنچ جاتے ہیں، سڑکوں کے کنارے ایسے عازمین کیلئے سایہ میسر ہوتا تو اموات نہ ہوتیں۔
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
مولانا حیدری نے کہا کہ خدا نا خواستہ اگر سعودی عرب کوئی کوتاہی دکھائے تو ہم ضرور آواز اٹھائیں گے کسی بھی کمی یا کوتاہی کی صورت میں ہم ڈنکے کی چوٹ پہ بات کریں گے۔
سیمینار سے اپنے خطاب میں امیر جمعیت اہلحدیث اسلام آباد حافظ مقصود احمد نے کہا کہ رواں سال حج کے دوران اموات کی وجہ غیرقانونی عازمین بنے۔
ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال کا کہنا تھا حج انتظامات بہترین ہوتے ہیں اگر کوئی کمی رہ بھی جائے تو اسے درگزر کرنا چاہیے، سعودی حکومت پر بے جا اعتراضات نہیں کرنے چاہییں۔
تحریک دفاع حرمین کے زیراہتمام حج سیمینار 2024 اسلام آباد میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما اور مختلف مکاتب فکر کے علما کرام نے شریک ہوئے۔