برطانوی عدالت میں انجم چوہدری پر دہشتگرد تنظیم کو ہدایات دینے کا جرم ثابت ہوگیا۔
مقدمہ وولچ کراؤن کورٹ میں چلا انجم چودھری پر کالعدم المہاجرون کو “کئیر ٹیکر رول” اداکرتے ہوئے ہدایات دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
غزہ میں صفائی کی ابتر صورتحال ڈبلیو ایچ او نے پولیو کے خطرے کی گھنٹی بجا دی
57 سالہ انجم چوہدری کو 17 جولائی 2023 کو مشرقی لندن کے علاقے الفورڈ سے گرفتار کیا گیا تھا، وولچ کراؤن کی عدالت انجم چوہدری کو 30 جولائی کو سزا سنائے گی۔
اس سے قبل انجم چوہدری کو 2016 میں داعش کی حمایت کرنے کے جرم میں بھی سزا سنائی گئی تھی۔