یاری ایکسپریس وے ہیوی ٹریفک کیلئے نہ کھولے جانے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پرلیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک کیلئے کھولے جانے کے معاملے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے ایکسپریس وے کی صلاحیت کی جانچ پڑتال کرنی تھی۔
پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن سے ایڈہاک ججز کی تقرری کو مسترد کرنیکا مطالبہ
ذرائع کے مطابق این ایچ اے کا اصرار ہے کہ ایکسپریس وے ہیوی ٹریفک کیلئے نہ کھولی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ کمیٹی میں لیاری ایکسپریس وے کے کنسلٹنٹ انجینیئرنگ ایسوسی ایٹ کو شامل نہیں کیا گیا تھا، اس سلسلے میں حتمی رپورٹ جلد پیش کی جائے گی۔