محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے اور شہر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع بھی کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد اور سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں
یورپی ملک کی پارلیمنٹ نے 500 بھورے ریچھ مارنے کی منظوری دے دی۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تربت، نوکنڈی، دالبندین، سبی اور گردونواح میں گرمی کی شدت برقرار ہے، گزشتہ روز تربت میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔