اسلام آباد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی گرفتاری کیلئے میانوالی میں ان کے گھر پولیس کے چھاپے کے معاملے میں اہم انکشاف ہوا ہے اور کہا گیا ہے کہ عمر ایوب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وجہ سے گرفتاری سے بچے تھے۔
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی آج 57 ویں برسی
آج نیوز کے ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے عمر ایوب کے گھر چھاپا مارا تو عمر ایوب نے فوری طور پر اسپیکر ایاز صادق کو آگاہ کیا۔عمر ایوب کی اطلاع کے بعد ایاز صادق نے پولیس کوانہیں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی۔سپیکر نے پولیس کو ہدایت کی کہ کسی رکن قومی اسمبلی کو اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جائے۔
ایاز صادق کی مداخلت کے بعد میانوالی پولیس عمر ایوب کے گھر سے روانہ ہو گئی