اسپیس ایکس نے مزید 23 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیں
فلوریڈا: امریکی ٹیکنالوجی فرم اسپیس ایکس نے مزید 23 اسٹار لنک سیٹلائٹس زمین کے مدار میں بھیج دیں۔
ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس نے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس اسٹیشن سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے 23 اسٹار لنک سیٹلائٹس زمین کے مدار میں بھیجیں۔
اسپیس ایکس نے زمین کے مدار میں بھیجی گئیں 23 سیٹلائٹس کی مدار میں موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ عمل ایک گھنٹے میں ہی مکمل کر لیا گیا تھا۔
مپنی کی جانب سے زمین کے مدار میں بھیجی گئیں اسٹار لنک سیٹلائٹس (آپریشنل اور نان آپریشنل) کی تعداد اب 6000 تک پہنچ گئی ہے۔
پی ٹی آئی نے ایک بار پھر سائفر کا الزام امریکا پر عائد کردیا
یاد رہے ایلون مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے شروع کیے گئے اسٹار لنک منصوبے کا مقصد زمین کے دور دراز علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولیات پہنچانا ہے۔