
ویب سائٹس پر کام کرنے والوں کیلئے خوشخبری
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال ہماری ڈیجیٹل سرگرمیوں کا ایک لازمی حصہ بنتا جا رہا ہے، اور اب مائیکروسافٹ نے ونڈوز 11 میں بھی اے آئی ٹیکنالوجی شامل کر دی ہے۔
ونڈوز 11 کی نئی خصوصیات میں اے آئی ٹولز کی ایک وسیع رینج شامل ہے، جو صارفین کو ویب سائٹس پر اپنا کام تیزی سے انجام دینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ ٹولز وقت بچانے میں بہت مفید ہیں، جس سے صارفین دیگر اہم کاموں پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔ مزید اے آئی ٹولز بھی تیار کیے جا رہے ہیں، جو مستقبل میں مزید وقت بچانے میں معاون ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ونڈوز 11 کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو پائلٹ میں کئی مختلف اے آئی ٹولز شامل کیے گئے ہیں، جو صارفین کو بہت پسند آئیں گے۔
یہ بہترین اے آئی ٹولز آپ کے کام کو تیز بنائیں گے اور آپ کا قیمتی وقت بھی بچائیں گے۔ ان دلچسپ فیچرز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
آسان سرچ فیچر
ونڈوز 11 کے اے آئی ٹولز نے سرچ فیچر کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ یہ فیچر مختلف ذرائع سے معلومات فراہم کرتا ہے، جس سے آپ لنک پر کلک کرکے درست معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور تفصیلات کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ اسی طرح، کو پائلٹ میں آپ مختلف سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں، جس سے ویب پر سرچ کرنے کا وقت بچ جائے گا۔
تصویر کی تیاری
ونڈوز 11 میں آسان تصویر بنانے والے اے آئی ٹولز شامل کیے گئے ہیں۔ آپ اپنی تصاویر بنانے کے لیے مائیکروسافٹ ڈیزائنر استعمال کر سکتے ہیں۔ تحریر درج کرکے ایک شاندار تصویر تیار کر سکتے ہیں اور تصویر کی ترمیم بھی کر سکتے ہیں۔
دستاویزات کا خلاصہ
ونڈوز 11 کے اے آئی ٹولز کے ساتھ، طویل دستاویزات پڑھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ کو پائلٹ کی مدد سے آپ دستاویزات کا خلاصہ تیار کروا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کو پائلٹ سے مائیکروسافٹ ایج میں مضمون کا خلاصہ بنانے یا ورڈ میں دستاویزات کا خلاصہ کرنے کی ہدایت دے سکتے ہیں۔ یہ کام مختلف ایپس اور سروسز کے ذریعے بھی ممکن ہے۔
ٹیکسٹ کی تیاری
ونڈوز 11 میں کو پائلٹ خود بھی متن تیار کر سکتا ہے، جو مختلف مواقع پر مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ری کال فیچر
ری کال فیچر بنیادی طور پر آپ کے کمپیوٹر پر کیے جانے والے کاموں کی نگرانی کرتا ہے، جس سے آپ دستاویزات، ویب سائٹس، تصاویر اور دیگر چیزیں باآسانی تلاش کر سکتے ہیں۔ ری کال ونڈوز 11 کا ایک طاقتور اے آئی ٹول ہے، جو صارفین کو مستقبل میں دستیاب ہوگا۔
یہ تمام فیچرز ونڈوز 11 میں شامل کیے گئے ہیں تاکہ صارفین کے کام کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے اور وقت کی بچت ممکن ہو۔