بینظیر انکم، کفالت اور تعلیمی وظائف پروگرام
بینظیر انکم، کفالت اور تعلیمی وظائف پروگرام
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں مزید 5 لاکھ خاندانوں کو شامل کیا جائےگا جب کہ بی آئی ایس پی میں27فیصد اضافے کے بعد رقم 597 ارب مختص کر رہے ہیں۔
موبائل فونز کی مختلف کیٹیگریز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا
انہوں نے اعلان کیا کہ کفالت پروگرام کے تحت مستحق افراد کی تعداد 9.3 ملین سے بڑھا کر 10 ملین کیا جا رہا ہے تعلیمی وظائف پروگرام میں مزید 10 لاکھ بچوں کا اندراج کیا جائے گا جس کے بعد تعلیمی وظائف پروگرام میں بچوں کی تعداد 10.4 ملین ہوجائےگی۔