پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
معروف اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوع پر کھل کر بات کی۔
انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے سونیا حسین نے کہا کہ عنقریب شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جس پر میزبان نادیہ خان نے سوال کیا کہ آخر کیوں، آپ اتنی خوبصورت ہیں تو شادی کا ارادہ کیوں نہیں ہے
اداکارہ نے بتایا کہ مجھ سے اور بھی کئی لوگ یہی سوال کرتے ہیں، کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں اور اتنی کامیاب ہیں، گھر بھی تعمیر کر لیا ہے، تو اب زندگی میں اور کیا کرنا باقی رہ گیا ہے کہ شادی کرنے کا ارادہ مشکل لگ رہا ہے؟
سونیا حسین نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا تعلق اس نسل سے نہیں ہے، آج کل لوگوں میں بنیادی اخلاقیات ختم ہوتی جا رہی ہیں اور میرے لیے یہی اہمیت رکھتی ہیں۔
ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایران کے صدر بننے والے محمد مخبرکون ہیں | جانئے
اداکارہ نے کہا کہ میرا جس خاندان سے تعلق ہے وہاں مجھے کوئی دوسری چیز متاثر نہیں کرتی اور آج کل لوگوں میں اخلاقیات ختم ہوتی جا رہی ہے، جس دن ایسا شخص مل گیا تو ضرور شادی کر لوں گی، شادی چاہے دیر سے ہو لیکن صحیح شخص سے ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ سونیا حسین نے 2014 میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے تاحال طلاق کی وجوہات بیان نہیں کیں۔