رقم کا تنازع وکیل نے فائرنگ کرکے اپنے کلائنٹ کو ہی قتل کردیا
شیخوپورہ میں رقم کے تنازع پر وکیل نے اپنے کلائنٹ پر مبینہ طور پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق وکیل محمد اکرم اپنے کلائنٹ کے ساتھ اسلام آباد سے واپس آ رہا تھا، رقم کے تنازع پر جھگڑا ہونے پر وکیل نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس سے اس کا کلائنٹ نیابت علی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم محمد اکرم کی فائرنگ سے مقتول نیابت کی بیٹی اور نواسی بھی زخمی ہوئے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کب ہوگا
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔