بھارت کے شہر منگلورو میں 30 برس قبل انتقال کر جانے والی لڑکی کے لئے رشتے کا اخباری اشتہار موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ دکشن کنڑ کے پٹور میں واقع خاندان نے اس غیرروایتی اشتہار میں اپنی متوفی بیٹی کی شادی کے لیے رشتہ مانگا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی مری ہوئی بیٹی کا غیرشادی شدہ ہونا، ان کی بدقسمتی کے باعث ہے۔
رپورٹ کے مطابق 30سال پہلے اس خاندان کی شیرخوار بیٹی انتقال کرگئی تھی، جب سے یہ خاندان مشکلات کا سامنا کررہا ہے، خاندان کے بزرگوں کا ماننا ہے کہ مری ہوئی بیٹی کی بے چین (روح) ان کے مصائب کا سبب ہوسکتی ہے۔
خاندان نے لڑکی کی روح کو تسکین پہنچانے کے لئے اس کی شادی کرنے کا فیصلہ کیا جو ایک منفرد اور مشکل کوشش ہے۔ 30سال قبل مرچکی لڑکی کے لیے دلہے کی تلاش کے لیے والدین نے اخبار میں اشتہار دے دیا ہے۔
اخبار میں دیئے گئے اشتہار میں لکھا گیا ہے ”30سال قبل انتقال کرجانے والی لڑکی کے لئے رشتہ مطلوب ہے۔ پریتا ماڈوے (روحوں کی شادی) کے لیے نمبر پر کال کریں۔
دل شکستہ والدین نے کہا ہے کہ رشتہ داروں اور دوستوں کی انتھک کوششوں کے باوجود اسی عمر اور ذات کے مناسب دولہے کی تلاش انتہائی مشکل ہے۔
شادی سے انکار عاشق نے لڑکی کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا
اس غیرروایتی اشتہار سے ٹولوناڈو کے دیرینہ رواج کی نشاندہی ہوتی ہے، یہ علاقہ تین ساحلی اضلاع اور کیرالا کے کاسرگوڑ کے ایک حصے پر مشتمل ہے۔ جہاں مقامی زبان ٹولو بولی کا رواج ہے۔
دل کی بیماری میں مبتلا بچے کو لگایا گیا 17.5 کروڑ کا انجکشن
یہاں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مرے ہوئے افراد اپنے خاندان سے قریب ہوتے ہیں، ان کی خوشی اور غم میں شامل ہوتے ہیں۔