کراچی: دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا گیا، 8 مئی کودودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر کمشنرکراچی کی بنائی گئی کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا گیا، جس میں دودھ کی قیمت کے تعین پر غور کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنرملیرنےاجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرزکوطلب کیا، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹربیوروآف سپلائی ، ملک ریٹیلر،ہول سیل اورفارمرایسوسی ایشن اوردیگرشرکت کریں گے۔
8مئی کودودھ کی قیمتوں کے تعین سےمتعلق اجلاس بےنتیجہ ختم ہوا تھا اور کمشنر کراچی نےدودھ کی قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔
گورنر کے پی نے علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیدی
یاد رہے چند روز قبل کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر کیا گیا تھا ، جس کے بعد فی کلو دودھ 210 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل صدر ڈیری فارمرز کراچی مبشر قدیر عباسی کی جانب سے قیمت میں 50 روپے تک کا اضافہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کا اضافہ بہت جلد متوقع ہے