حج 2024 منیٰ میں خیمہ بستی آباد کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں
فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے عازمین کی سعودی عرب آمد شروع ہو چکی ہے جن کے لیے منی میں خیمہ بستی آباد کرنے کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں ہیں۔
فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں عازمین حجاز مقدس آتے ہیں اور امسال بھی ان کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جب کہ سعودی وزارت حج عازمین کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔
وزارت حج کی جانب سے مشاعر مقدسہ (منیٰ، مزدلفہ اور عرفات) میں حجاج کرام کے استقبال کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔
وادی منی جو مسجد الحرام سے سات کلومیٹر دور شمال مشرقی سمت واقع ہے اور وادی کے شمالی اور جنوبی سمت پہاڑ ہیں یہاں حجاج کرام کے لیے قائم کی جانے والی طویل خیمہ بستی بھی مکمل ہے اور اس کو آباد کرنے کے لیے بھی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔
یہ وادی سال میں صرف ایام حج میں ہی آباد ہوتی ہے، اسی لیے اسے دنیا کی واحد عارضی خیمہ بستی کہا جاتا ہے جو 8 ذوالحج سے 13 ذوالحج تک آبادی رہتی ہے۔
واضح ر ہے کہ سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے رواں سال حج سیزن کے دوران ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے 80 فیصد سے زائد علاقوں میں آج سے درجہ حرارت بڑھنےکا امکان
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حج سیزن 2024 کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں، عازمین حج بری، بحری اور فضائی راستے سے مملکت پہنچیں گے۔
دنیا بھر سے 7700 پروازیں عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائیں گی
سات ہزار 700 پروازوں کے ذریعے عازمین حج حجاز مقدس پہنچیں گے، 3.4 ملین نشستیں موجود ہیں۔ سعودی ایئرلائن 150 پروازوں پر 1.2 ملین سے زائد نشستیں عازمین حج کے لیے مختص کیے ہوئے ہے۔