سعودی وزارت حج کا خدمات کو بہتر بنانے کیلیے اہم اقدام
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے ام القری یونیورسٹی کی شراکت سے حج وعمرہ زائرین اور مملکت آنے والوں کوخدمات فراہم کرنے والے اہلکاروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور بہتر بنانے کیلیے اہم اقدام اُٹھایا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق رافد الحرمین انیشیٹو کے ایک حصے کے طور پر سرکاری، نجی اور غیر منافق بخش شعبوں میں ایک لاکھ کارکنوں کو خاص تربیت دی جائے گی۔
اس تربیت کا مقصد یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جو خدمات پیش کی جائیں وہ اعلی معیار کی ہوں اور مملکت میں آنے والوں پر ایک دیرپا مثبت اثر چھوڑیں۔
چار مختلف تربیتی پروگرام جو حرمین شریفین اور اس کے زائرین کیلیے مملکت کی دیکھ بھال کو منظم بناتے ہیں دستیاب ہیں۔ تربیت حاصل کرنے والے بہترین مقامی اور بین الاقوامی مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔
بیان میں تربیتی پروگرام میں دلچسپی رکھنے والوں کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں زائرین کو طواف اور سعی میں سہولتوں سے متعلق تجاویز پیش کرنے کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔
مٹن کے نام پر انسانی گوشت کھلانے والے ہوٹل مالکان کیسے پکڑے گئے سنسنی خیز سچی کہانی
سعودی عرب کی حکومت زائرین حج وعمرہ کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں رہتی ہے اور اب امور حرمین کی جنرل اتھارٹی نے طواف اور سعی میں مزید آسانی کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امور حرمین اتھارٹی نے جامعہ ام القری اور وادی مکہ انویسٹمنٹ کمپنی کے تعاون سے زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔