چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہےکہ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈبلن میں قومی کھلاڑیوں سے دو گھنٹے ملاقات کی جس میں ٹیم کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی جب کہ اس دوران محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور ساتھ ہی کھلاڑیوں کو محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ یکسر مختلف اور جارحانہ اپروچ کی حامل ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جدید و نئے انداز کے مطابق کھیل کر ہی جیت ممکن ہو گی، کمرے میں بیٹھ کرحکمت عملی بنائی جا سکتی ہے لیکن اصل امتحان میدان میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ، پروفیشنل اور بہترین ہیں، بولنگ اٹیک شاندار ہے ،فیلڈنگ پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور قوم کو اپنے کھلاڑیوں سے امیدیں ہیں۔
کراچی انتظامیہ نے سرکاری قیمت پر عمل درآمد نہ کرنے پر 3 تندور سیل کردیے
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے۔