خلیجی ملک سعودی عرب میں ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا جہاں ایک نوجوان کے والد کو لڑکی کی بہن بھا گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق، نوجوان نے اپنی پسند کی لڑکی کو رشتہ دینے کی بات کی تھی، اور والد کو اس کے گھر لے گیا جہاں دونوں خاندانوں کے درمیان رشتے کی بحث ہو رہی تھی۔ اس وقت حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ نوجوان کی دوسری شادی تھی اور ان کی پہلی اہلیہ سمیت والدہ بھی اس شادی کے حق میں نہیں تھے۔
حارث روف نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
مزید اس وقت بات بڑھی جب یہ پتہ چلا کہ والد بیٹے کی منگنی توڑنے کے لیے لڑکی کے گھر پہنچے تھے، لیکن ان کا ارادہ بدل گیا۔ اور 70 سالہ والد کو لڑکی کی بہن بھا گئی۔ لڑکی کے والد سے پوچھا گیا کہ یہ خاتون کون ہیں، جس پر انہوں نے بتایا کہ یہ ان کی بڑی بیٹی ہیں جو کہ طلاق یافتہ ہیں۔
صورتحال اور بھی دلچسپ ہو گئی جب لڑکے کے والد نے لڑکے کی بجائے اپنے لیے طلاق یافتہ بیٹی کا ہاتھ مانگ لیا۔ اب رشتہ طے ہونے کی صورت میں ایک بہن ساس ہوگی تو دوسری بہن بہو ہوگی۔