
نئے قرض پروگرام کی تیاری، 9 لاکھ دکانداروں پر فکس ٹیکس کا منصوبہ
پاکستان اور آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کی مذاکرات شروع کردی ہیں۔ ریونیو پلان اور ٹیکس اقدامات کی تیاریاں جون میں شروع ہوچکی ہیں۔ 9 لاکھ دکانداروں کو فکس ٹیکس میں شامل کرنے کا منصوبہ بھی جاری ہے۔ اسلام آباد کے دکانداروں کو پہلے فیز میں شامل کیا جائے گا۔ بینظیر انکم سپوٹ پروگرام کے اخراجات کے لیے بھی نیا طریقہ کار بنایا جائے گا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے بعد بحالی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی ترقی کے لیے بھی منصوبے شروع ہوں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کا اجلاس بلایا ہے جس میں آئی ایم ایف کی مذاکرات پر بھی بات چیت ہوگی۔
پاک ایران سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، وادی کوئٹہ، نوشکی، اور چاغی میں محسوس ہوئے