![فیصل آباد میں، سیوریج لائن صاف کرتے ہوئے 2 واسا ملازمین زہریلی گیس سے جاں بحق](https://urdu.humgawah.com/wp-content/uploads/2024/03/Untitled-design-2-11-1024x576.png)
فیصل آباد میں، سیوریج لائن صاف کرتے ہوئے 2 واسا ملازمین زہریلی گیس سے جاں بحق
فیصل آباد میں، سیوریج لائن صاف کرتے ہوئے واسا کے دو مسیحی ملازم زہریلی گیس کی وجہ سے زندگی کے سفر پر روانہ ہوگئے۔ واسا کے علاقے کڑی والاکے کے رہائشی مسیحی ملازمین آصف اور شان مسیح، مقامی مارکی میں صفائی کیلئے ڈرین میں داخل ہوئے لیکن باہر نکل نہ سکے۔ دونوں ملازم زہریلی گیس کے اثرات سے متاثر ہوکر جان بحق ہوگئے۔ ان کی تدفین کر دی گئی۔
واسا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متوفی ملازمین اتوار کی چھٹی کے دن مقامی مارکی میں کام کر رہے تھے، اور وہ تین بچوں کے کفیل بھی تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمشنر فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے، جبکہ ورثا نے وزیراعلیٰ پنجاب سے داد رسی کی اپیل کی ہے۔
پاک ایران سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، وادی کوئٹہ، نوشکی، اور چاغی میں محسوس ہوئے