اسلام آباد: رمضان پیکج کے حجم میں 5 ارب روپے کے اضافے کی منظوری کے بعد، یوٹیلیٹی اسٹورز نے گھی کی قیمت میں فی کلو 30 روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے حجم میں 5 ارب روپے کے اضافے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کا رمضان پیکج کا حجم ساڑھے 7 ارب سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، گھی کی قیمت فی کلو 335 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فی کلو قیمت میں 70 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کی سبسڈی شامل کردی گئی ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ گھی کی قیمت میں اس ترمیم کا اطلاق آج سے ہوگا۔