ڈی ایس پی سرکل خانپور کی سرکل خانپور کے ایس ایچ اوز اور محررز کے ساتھ میٹنگ ۔
ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر نے سرکل خانپور کے ایس ایچ اوز اور محرر کے ساتھ اپنے آفس میں میٹنگ کی ۔ڈی ایس پی سرکل خانپور نے سرکل کے کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی ایس پی سرکل خانپور نے افسران پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ افراد کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھیں ۔مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے موثر اقدامات کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں ۔نوجوان نسل کے روشن مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشی جیسے مکروہ دہندہ میں ملوث عناصر کے خلاف اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں ۔تھانہ جات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،سنیپ چیکنگ اور گشتوں کے نظام کو مزید بہتر بنائیں ۔سکیورٹی حالات کے پیش نظر جیکٹ ہلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق اور نرمی سے پیش آئیں اور انکی کمپلین پر قانون کے مطابق بروقت کاروائی عمل میں لائیں ۔