افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی غائد کر دی گئی، جن میں ٹائرز، چائے پتی، کاسمیٹکس ، بادام ، تازہ پھل، فریج، ریفریجریٹر شامل ہیں۔
وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کےتحت پاکستان سے دو سو بارہ اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگادی۔
اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ایس آر او جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ اشیاء کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
جن اشیاء پرپابندی لگائی گئی ہے ان میں کپڑے کی سترہ اقسام شامل ہیں جوافغانستان نہیں لے جاسکتے جبکہ ہرطرح کے ٹائرز اور تین قسم کی چائے پتی پر بھی پابندی ہوگی۔
ہرطرح کی کاسمیٹکس اورٹوائلٹ میں استعمال ہونے والی درجنوں اقسام کی اشیاء پربھی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ بادام ، تازہ پھل، فریج، ریفریجریٹر، ایئر کنڈیشنر، جوسراور مکسر بلینڈر سمیت دیگراشیاء بھی افغانستان نہیں لے جاسکیں گے۔