اسلام آباد: اسلام آباد میں احتجاج کی ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں شرپسندوں کو اسلحہ سمیت تخریبی کارروائیوں میں ملوث دیکھا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنے والے عناصر کی اہم ویڈیو اور تخریبی سامان کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں، پُرامن احتجاج کا لبادہ اوڑھے شرپسند بلوائیوں نے ریاستی پولیس اہل کاروں کے خلاف تمام حدود پار کردیں۔
پی ٹی آئی کا فلسطین پر حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
ناقابل تردید ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلوائیوں نے اسلام آباد پولیس اہل کار کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے
ذرائع کے مطابق گرفتارشرپسندوں سے اسلحہ برآمد ہوا جس میں پستول، ایمونیشن، گیس ماسک اور خنجر شامل ہیں، فورنزک اور جیو فینسنگ کی مدد سے ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نام نہاد احتجاج کی آڑ میں کسی بھی طرح کی شرپسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔