پاکپتن: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے سرکی قیمت لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔
ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمان نے ویڈیوبیان میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا سر لانے والے کو دکان اورپلاٹ دینےکا اعلان کیا تھا۔
اسرائیلی جارحیت کے 300 روز غزہ پر 82 ہزار ٹن بارود برسایا گیا 39 ہزار سے زائد افراد شہید
پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پرملزم عبدالرحمان اور ویڈیو بنانے والے ملزم محمد حسین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔