ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 55 افراد جان سے گئے
جنوبی ایتھوپیا کے دور افتادہ علاقے میں مٹی کے تودے گرنے (لینڈ سلائیڈنگ) سے کم از کم 55 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے خبردار کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
گوفا زون کے کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق مٹی کے تودے سے 55 سے زائد لاشیں ملی ہیں، دور دراز کے علاقے میں شدید بارشوں کے بعد صبح 10 بجے کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات سامنے آئے۔
حکام کے مطابق زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے، اس علاقے میں پہلے بھی لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل جنوبی بحرالکاہل کے ملک پاپوا نیو گنی کے پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں تین سو سے بڑھ کر 670 ہو گئی ہیں۔
واٹس ایپ ویب اب فون نمبرز کے بغیر بھی استعمال کر سکیں گے
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپوا نیو گنی کے پہاڑی علاقوں میں چند روز قبل ہونے والی شدید لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، 670 افراد جان سے گئے، جب کہ سیکڑوں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
عراق میں دہشتگردی کے 10 مجرموں کو سزائے موت دیدی گئی
مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مٹی کے تودوں میں دبے ہونے کی وجہ سے مزید ہلاکتیں ہو سکتی ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم ملبے تلے دبے افراد کے زندہ ہونے کے امکانات کم ہیں