اداکارہ ریشم نے مصنف و ہدایتکار خلیل الرحمان قمر کے ٹاپ اداکاروں کے خلاف بیانات کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی کوشش قرار دے دیا۔
خلیل الرحمان قمر کی جانب سے پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد ٹاپ اداکاروں کے خلاف متنازع بیانات سامنے آچکے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران نعمان اعجاز سے نفرت کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
اب اداکارہ ریشم کا دیا گیا ایک ویڈیو انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نے اداکارہ سے خلیل الرحمان قمر کے نعمان اعجاز سے نفرت کرنے سے متعلق بیان پر رائے طلب کی۔
سوال کے جواب میں ریشم نے کہا کہ میں ان مصنف کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی، ان کو چاہیے کہ سب کی برائیاں چھوڑ کر اور تنقید ختم کرکے اپنی ذات کو دیکھیں، اس پر تنقید کریں،گھر بیٹھیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔
آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کیلئے بھاری ٹیکس وصولیوں کا پلان تیار
اداکارہ نے کہا کہ مجھے خلیل الرحمان قمر کو حال ہی میں کئی جگہوں پر دیکھ کر خاصا افسوس ہواکیوں کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں، ان کی اب شکل بھی تبدیل ہوگئی ہے، ہم سنتے آئے ہیں انسان کی اندرونی خوبصورتی اس کا ظاہر خوبصورت بناتی ہے۔
نعمان اعجاز کیلئے نفرت سے متعلق بیان پر ریشم کا کہنا تھا کہ دنیا میں نعمان اعجاز جیسے اداکار کبھی کبھی پیدا ہوتے ہیں وہ میرے منہ بولے بھائی کی طرح ہیں، نعمان بہت عزت کرنے والے اور پیار کرنے والے انسان ہیں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہاکہ جب خلیل الرحمان قمر کام نہیں کررہے ہوتے تو وہ کسی بھی بڑے اداکار کے لیے کوئی بات کہہ کر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی کوشش کرتے ہیں، وہ چالاک رائٹر ہیں۔