ہری پور پولیس کا ضلع بھر میں محرم الحرام کے پر امن انعقاد اور جرائم کے انسداد کے لیے سنیپ چیکنگ کا عمل جاری
سنیپ چیکنگ کا مقصد ضلع بھر میں امان و بحال کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP)کے احکامات کی روشنی میں پرامن محرم الحرام اور جرائم کے انسداد کے لیے سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز کا ہمراہ نفری پولیس کے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ ۔سنیپ چیکنگ کا مقصد ضلع میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا اور جرائم کی روک تھام ہے۔ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مذید بہتر بنایا گیا ہے۔
ڈی پی او ہری پور نے افسران و جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ جرائم کے انسداد اور امن و امان کا بحال رکھنے کے کیے اپنے تمام تر وسائل بروئےکار لائیں ۔ڈیوٹی الرٹ اور چوکس رہ کر کریں ۔دوران ڈیوٹی عوام الناس کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں ۔