4جولائی
ہریپور
بڑھتی ہوئی مہنگائی بجلی کی قیمتوں ٹیکسوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 12جولائی اسلام آباد دھرنے میں بھر پور شرکت کے لیے جماعت اسلامی ضلع ہریپور نے مکمل حکمت عملی وضع کرلی جماعت اسلامی ضلع ہریپور کی یونین کونسلوں کے امراء کے اجلاس میں تمام یونین کونسلوں کو زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت کا ٹاسک دے دیا گیاہے جماعت اسلامی ضلع ہریپور کی تحصیلوں یونین کونسل کے امراء کااجلاس زیر صدارت غزن اقبال خان امیرِ جماعت اسلامی ضلع ہریپور منعقد ہوا
آئی جی خیبر پختونخوا کا دورہ ہری پور ،خانپور میں پال اور ڈی ار سی اور پولیس پال موبائیل کا افتتاح
اجلاس میں یونین کونسلز کے امراء نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ یونین کونسل امراء کی سرپرستی میں ہر ویلج کونسل سطح پر بھرپور رابط عوام مہم کے زریعے زیادہ سے زیادہ افراد کو منہگائی کے خلاف دھرنے میں شریک کرنے کی کوشش کی جائےگی تینوں تحصیلوں ہریپور ‘خانپور’غازی کے امراء طاہر عتیق صدیقی محمدیونس محمد پرویز کی قیادت میں قافلے اسلام آباد روانہ ہوگے قبل ازیں یونین کونسلوں سے قافلے ہریپور شہر خانپور اور غازی پہنچیں گے مہنگائی بجلی کی قیمتوں ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف ہر سطح پر بھرپور مہم چلائی جائے گی علماء خطبا وکلاء تاجروں صحافیوں سوشل میڈیابلدیاتی نمائندوں سول سوسائٹی ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے زعما عمائدین سے رابط کرکے دھرنے کی کامیابی کی کوشش کی جائے گی