
ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار ہوشیار ہوجائیں بڑی پابندی عائد
کراچی: کمانڈنٹ ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف)ڈی آئی جی نے وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے اہلکاروں کو خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ آر آر ایف ڈی آئی جی فیصل عبداللہ چاچڑ نے حکمنامہ جاری کردیا، حکمنانہ سندھ بھر میں ریپڈ رسپانس فورس اور کراوڈ مینجمنٹ یونٹ کے لیے ہے۔
کراچی میں چند گھنٹوں میں 10 افراد کی پرُاسرار موت
جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں کوئی اہلکار بیس پر مین گیٹ یا احاطے میں ٹک ٹاک نہیں بنا سکتا جبکہ باوردی اور سرکاری گاڑیوں میں بھی ٹک ٹاک بنانے پر پابندی ہے۔
ڈی آئی جی آر آر ایف فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہنا تھا کہ آر آر ایف کی ڈیوٹی حساس نوعیت کی ہے، سیکیورٹی خدشات اور خطرات کے پیش نظر تعیناتی کی جاتی ہے۔
فیصل عبداللہ چاچڑ نے مزید کہا کہ یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا غیر پیشہ ورانہ رویہ ہے، نظم و ضبط اور فورس کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فورس کی کارکردگی بڑھانے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے،پولیس کارکردگی پر پڑنے والے اثرات کو روکا اور سرکاری فرائض پر توجہ دی جائے۔
ڈی آئی جی نے ہدایت کی سرکلرسندھ بھر میں تعینات افسران و اہلکاروں کیلئےہے،افسران حکم کی تعمیل کو یقینی بنائیں گے، خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔