تناول ہزارہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے دیار غیر میں روایتی رنگ میں عید ملن پارٹی کی پروقار تقریب۔ پردیس میں دیس کے زنگ بکھر کر وطن کی یاد تازہ کر دی۔
جدہ (نورالحسن گجر سے ) بڑی عید کی بڑی خوشیاں،،،، سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں تناول ہزارہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے موسیقی سے بھرپور عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی عرب کے مختلف شہروں سے آئے ہزارہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں نظامت کے فرائض ملک طاہر نے ادا کئے تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم عہدیداران صدر جدہ ریجن اعظم اعوان ،جنرل سیکرٹری طاہر ،چئف آرگنائزر جدہ ریجن علی وارث تنولی ،اور ژونل انچارج صاحبان محسن ولی ،سرفراز نواز،شمس الرحمن،سید فرمان ،ملک مشتاق ،خائستہ خان،امتیاز قریشی اور دیگر نے اپنے خطاب میں عید کی مبارکباد دی اور کہا کے اسطرح کی محفل اور تقریباًت سے سال بھر کی تھکن دور ہوتی ہے اور آپس میں ایک دوسرے سے ملکر پاکستان کی یاد تازہ ہو جاتی ہے اور اپنوں کی کمی کا احساس نہیں ہوتا ان کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم کا مقصد اپنے ہزارے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے فلاحی خدمت کرنا ہے مقرررین نے تنطیم کو مزید منظم کرنے اور فوتگی کی صورت میں اپنے ممبر کے لیے اکھٹے کی جانب والی رقم کو بھی 60 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کرنے کی تجاویز دئ اور فورم ممبران کے سوالوں کے جواب دئیے ۔تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری اظہر وڑائچ نے شرکاء کو عید مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آج ہزارہ کے لوگوں میں آ کر دلی خوشی ہوئی کہ جسطرح آپ لوگوں کو اکٹھا کر کے پیار بانٹتے ہیں اور فلاحی کام کر رہے ہیں جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے میں آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور تمام فلاحی کاموں میں آپکے ساتھ ہر طرح کا تعاون کروں گا ۔ جبکہ صدر ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم چوہدری نورالحسن گجر، چئیرمین چوہدری دلپذیر،سنئیر رہنما شاہجہاں قریشی، عاطف خان تنولی , طاہر حبیب اور دیگر نے بھی شرکاء کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے تناول ہزارہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور سماجی خدمات پر عہدے دران کو خراج تحسین پیش کیا
ایڈیشنل ایس ایچ او میرپور خورشید خان کی بروقت کاروائی
تقریب میں معروف پاکستانی سنگر نعیم سندھی نے ہزارہ کے روایتی گیت کا جادو جگا کر عید کے رنگ دوبالا کر دئیے اور شریک مہمانوں کو ہزارہ کے روایتی رقص جھمر پر مجبور کر دیا ۔تقریب میں اختتام پر مہمانوں کو ہزارہ کی روایتی کیپ بھی پناہی گئ ۔تقریب میں چئیرمین مسلم لیگ ن جدہ ریجن میاں رضوان الحق،ملک کاشف، مہر اور دیگر کو بھی خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔