ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، امریکہ نے سپر اوور میں پہنچ کر پاکستان کو شکست دے دی
ڈیلاس ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں پہنچ کر امریکہ نے پاکستان کو شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائےجس کے جواب میں امریکی بلے باز نے آخری گیند پر چوکا مار کر میچ برابر کردیا۔ میچ سپر اوور مرحلے میں داخل ہوا ، پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے باولنگ کی اور 18رنز کا مہنگا اوور کرایا۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور افتخار احمد بیٹنگ کے لیے آئے لیکن افتخار احمد چوکا مار کر آوٹ ہو گئے اس کے بعد شاداب خان میدان میں آئے لیکن پاکستان مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکا اور چھ رنز سے میچ ہار گیا۔
امریکہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ قومی ٹیم کے بلے باز آغاز میں ہی لڑکھڑا گئے اور ابتدائی تین کھلاڑی جلد ہی آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان 9 ، عثمان خان 3 رنزجبکہ فخر زمان11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بابر اعظم اور شاداب خان کے درمیان ایک بڑی پارٹنر شپ لگی ۔ شاداب خان نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 25گیندو ں پر 40رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد اعظم خان میدان میں آئے لیکن وہ پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے ۔ پھر بابر اعظم 44سکور پر آوٹ ہوئے۔ان کے بعد افتخار احمد 18سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔شاہین آفریدی23رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔امریکہ کی جانب سے نوستوش نے 3، سوروب نے 2جبکہ علی خان اورجسدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
پاکستان یہ میچ جیتنے کا مستحق نہیں تھا ہم نے تاریخ دوہرا دی شعیب اختر
پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں امریکی بلے بازو ں نے آغاز سے ہی زبردست بلے بازی کی۔سب سے پہلے سٹیون ٹیلر 12رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد آندریس گوس 35سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔موناک پاٹیل 50سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔امریکہ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے جس کے بعد میچ سپر اوور میں داخل ہوا۔