خواتین کے میک اپ کے لئے خصوصی برش استعمال کیا جاتا ہے، جس کی صفائی معیاری اور جراثیم سے پاک ہونا ضروری ہے۔ اس برش کی صفائی کو ہفتہ وار بنیاد پر کرنا بہت اہم ہے۔ بعض بیوٹیشنز میک اپ میں استعمال ہونے والے اسباب پر توجہ نہیں دیتے، جو مختلف بیماریوں اور جلد کے نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔
میک اپ کے خصوصی برش خشک اور گیلی دونوں اقسام کی مصنوعات کے لئے استعمال کی جاتی ہیں، لیکن اس کی وجہ سے برش میں خطرناک بیکٹیریاز کی پیداوار کا خوف ہوتا ہے۔ یہ جراثیم جلد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور جلد پر انفیکشن کا باعث بن سکتے ہیں۔ اسی لئے ماہرین کی سفارش ہوتی ہے کہ ان برشز کو سات سے دس دنوں کے اندر لازمی طور پر صاف کیا جائے۔