
جس کو اپنی زندگی عزیز ہے مجھ سے شادی نہ کرے اداکارہ نشو
جس کو اپنی زندگی عزیز ہے مجھ سے شادی نہ کرے: اداکارہ نشو
۔پاکستان کی سینئر اداکارہ نشو بیگم کا کہنا ہےکہ میرے نصیب میں شادی لکھی ہی نہیں اگر کوئی شادی نبھاتا ہے تو وہ اللہ کے پاس چلا جاتا ہے،کوئی جناتی کام ہے جو میری شادی کو پسند ہی نہیں کرتا یوں کہیں کوئی ایسا جن ہے جو مجھے شادی نہیں کرنے دینا چاہتا۔
اداکارہ حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے اداکارہ سنگیتا، بشریٰ انصاری سمیت دیگر زیادہ عمروں میں شادی کرنے والی اداکاراؤں کا نام لیتے ہوئے سوال کیا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ آپ کو بھی ایک بہت بڑے تاجر کا پروپوزل موصول ہوا ہے، کیا آپ تصدیق یا تردید کریں گی کہ آیا یہ شادی کے پروپوزل والی بات ٹھیک ہے؟
اس پر نشو کا کہنا تھا کہ کوئی جناتی کام ہے جو میری شادی کو پسند ہی نہیں کرتا،کوئی ایسا جن ہے جو مجھے شادی نہیں کرنے دینا چاہتا، مجھے کسی کے ساتھ نہیں رہنے دینا چاہتا اس لیے میں سوچتی ہوں کہ کہیں اگر میں نے شادی کرلی تو وہ جن ناراض نہ ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ میں کھاتی پیتی ہوں، اچھے کپڑے پہنتی ہوں، عیش کرتی ہوں،لوگوں سے ملتی ہوں اپنی مرضی سے سوتی اور اٹھتی ہوں، شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جس کیلئے آپ کو خود کو پوری طرح انوالو کرنا پڑتا ہے، میری قسمت میں شادی لکھی ہی نہیں اگر کوئی شادی نبھاتا ہے تو وہ اللہ کے پاس چلا جاتا ہے، اس لیے کہتی ہوں مجھ سے شادی نہ کریں میں ذمہ دار نہیں ہوں۔
کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث چنوں گینگ کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا
اداکارہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ جو پروپوزل مجھے موصول ہوئے ہیں ان کا میرے لیے یہی جواب ہے کہ جن کو اپنی جان عزیز ہے وہ مجھ سے شادی نہ کریں۔